حیدرآباد

جوبلی ہلز ضمنی الیکشن کی تاریخ کا الیکشن کمیشن نے کیا اعلان

یاد رہے کہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں جوبلی ہلز سے بی آر ایس کے امیدوار ماگنٹی گوپی ناتھ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم، گوپی ناتھ کی جون میں دل کا دورہ پڑنے سے موت کے بعد یہ نشست خالی ہوئی، جس کے نتیجے میں ضمنی انتخاب منعقد ہو رہا ہے۔

حیدرآباد: جوبلی ہلز اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا ہے۔ ان انتخابات کے تحت 11 نومبر 2023 کو پولنگ ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر، جنیش کمار نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس ضمنی انتخابات کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوگا، جب نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ اسی دن سے امیدواروں کی نامزدگیاں بھی شروع ہو جائیں گی، جو 21 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ نامزدگیوں کی اسکروٹنی 22 اکتوبر کو ہو گی۔ اور پولنگ 11 نومبر کو ہوگی، جبکہ نتیجے کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

یاد رہے کہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں جوبلی ہلز سے بی آر ایس کے امیدوار ماگنٹی گوپی ناتھ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم، گوپی ناتھ کی جون میں دل کا دورہ پڑنے سے موت کے بعد یہ نشست خالی ہوئی، جس کے نتیجے میں ضمنی انتخاب منعقد ہو رہا ہے۔ اس سیٹ پر بی آر ایس کی جانب سے گوپیناتھ کی بیوی سنیٹا گوپیناتھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

دوسری طرف، کانگریس پارٹی کی جانب سے جوبلی ہلز سیٹ کے لیے کئی امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں نوین یادو، بونتو رام موہن، سی این ریڈی اور انجن کمار یادو شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، کانگریس کے اعلیٰ قیادت نے نوین یادو، بونتو رام موہن اور سی این ریڈی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر غور کیا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ اس فیصلے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اس اہم انتخابی معرکے کے لیے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔