حیدرآباد

بی آر ایس کا پارٹی فنڈ بڑھ کر1250 کروڑ روپے ہوا

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کا پارٹی فنڈ بڑھ کر 1250 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کا پارٹی فنڈ بڑھ کر 1250 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چند یوٹیوب چیانلس پر جھوٹ پھیلانے کا الزام، قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس دور حکومت میں 600فون ٹیاپنگ معاملات کا انکشاف
کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی

بی آر ایس سپریمو اور تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے بینک میں 767 کروڑ روپے جمع کئے ہیں اور ہر ماہ سود کے طور پر 7 کروڑ روپے حاصل کئے ہیں۔

اس کے علاوہ پارٹی آپریشنز، اضلاع میں پارٹی دفاتر کی تعمیر، انتخابی مہم اور انفراسٹرکچر پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

بی آر ایس ذرائع کے مطابق جمعرات کو یہاں پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات کے موقع پر مالی معاملات سے متعلق ایک قرارداد منظور کی گئی جس کی نگرانی پارٹی صدر کریں گے۔

اس کے ساتھ دیگر ریاستوں میں کھاتہ کھولنے، پارٹی کی مہم کے لیے ملک بھر میں میڈیا دفاتر کے قیام جیسی قراردادیں بھی پاس کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ 4 مئی کو قومی راجدھانی میں بی آر ایس دفتر کا افتتاح کیا جائے گا۔

ذریعہ
یواین آئی