نوکری سے نکالنے پر ملازم نے باس کو گولی مار کر زخمی کردیا
زخمی مینیجر مبینہ طور پر نوئیڈا کے فیز1 پولیس اسٹیشن حدود میں واقع این ایس بی بی پی او کا سرکل ہیڈ ہے اور اس کی شناخت شارد الاسلام کے طور پر کی گئی ہے۔ خبروں کے مطابق یہ واقعہ چہارشنبہ کی شام کو پیش آیا۔
نوئیڈا: نوئیڈا ایک بار پھر خبروں میں ہے جہاں نوکری سے نکالے گئے ایک ملازم نے اپنے باس کو گولی مار کر اسے زخمی کردیا۔
یہ حیران کن واقعہ نوئیڈا فیز ون میں پیش آیا جس میں نوئیڈا میں ہی مقیم بی پی او کے ایک سابق ملازم نے مبینہ طور پر اپنے مینیجر کو ملازمت سے برطرف کیے جانے کے چھ ماہ بعد اس کے سینے میں گولی مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
خبروں کے مطابق زخمی مینیجر کو نوئیڈا کے ایک خانگی دواخانہ میں شریک کرایا گیا ہے اور فی الحال اس کا علاج چل رہا ہے۔
زخمی مینیجر مبینہ طور پر نوئیڈا کے فیز1 پولیس اسٹیشن حدود میں واقع این ایس بی بی پی او کا سرکل ہیڈ ہے اور اس کی شناخت شارد الاسلام کے طور پر کی گئی ہے۔ خبروں کے مطابق یہ واقعہ چہارشنبہ کی شام کو پیش آیا۔
سشیل کمار گنگا پرساد، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی)2، نوئیڈا زون نے بتایا کہ مشتبہ سابق ملازم انوپ سنگھ فائرنگ کے بعد سے فرار ہے۔ اسے اپنے خراب رویے کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا اور وہ مبینہ طور پر نوکری سے نکالے جانے کے باوجود دفتر آتا رہتا تھا۔
اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کو ابتدائی طور پر دشمنی اور انتقامی کارروائی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ انوپ سنگھ مبینہ طور پر شارد الاسلام سے ناراض تھا کیونکہ اس نے دوسروں کے سامنے انوپ کی توہین کی تھی اور اسے نوکری سے نکال دیا تھا۔
اسی دوران گریٹر نوئیڈا (مغربی) میں ایک گروپ ہاؤسنگ سوسائٹی میں جسے نوئیڈا ایکسٹینشن بھی کہا جاتا ہے، تیندوے کی تلاش اور بچاؤ آپریشن لگاتار تیسرے دن بھی جاری رہا۔ یہاں اس ہفتے کے شروع میں یہاں ایک تیندوا دیکھا گیا تھا۔
سوسائٹی کے مکینوں نے احاطے میں اپنی نقل و حرکت کم کردی ہے جبکہ زیر تعمیر رہائشی ٹاور کے تہہ خانے میں تیندوے کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔