حیدرآباد

حیدرآباد: آن لائن بٹنگ ایپس میں رقم سے محرومی پر انجینئرنگ کے طالب علم کی خودکشی

اس کی شناخت ٹی رما کانت کے طور پر ہوئی ہے، جو بھوپال پلی ضلع کے کٹارم کا رہنے والا تھا۔ وہ میسماں گوڑہ کے ایک نجی انجینئرنگ کالج میں بی ٹیک کے دوسرے سال میں زیر تعلیم تھا اور اپنے دوستوں کے ساتھ قریبی علاقہ میں ایک کمرے میں مقیم تھا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے مضافاتی علاقہ ڈنڈیگل میں ایک انجینئرنگ کے طالب علم نے مبینہ طور پر آن لائن بٹنگ ایپس میں رقم سے محرومی پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
سوریہ نگر میں یومِ آزادی پر صفائی کارکنوں کو ترنگا لہرانے کا اعزاز

اس کی شناخت ٹی رما کانت کے طور پر ہوئی ہے، جو بھوپال پلی ضلع کے کٹارم کا رہنے والا تھا۔ وہ میسماں گوڑہ کے ایک نجی انجینئرنگ کالج میں بی ٹیک کے دوسرے سال میں زیر تعلیم تھا اور اپنے دوستوں کے ساتھ قریبی علاقہ میں ایک کمرے میں مقیم تھا۔

اطلاعات کے مطابق، رما کانت اکثر آن لائن گیمس کھیلنے اور بیٹنگ ایپس پر وقت گزارتا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اُس نے تقریباً 50 ہزار روپے آن لائن بٹنگ میں گنوا دیے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اُس نے اپنے دوستوں سے بھی قرض لے کر بٹنگ کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید جانچ شروع کر دی ہے۔