حیدرآباد

حیدرآباد کی مشہور کل ہند صنعتی نمائش کا عوام کی بڑی تعداد نے مشاہدہ کیا

حیدرآباد کی مشہور اور قدیم کل ہند صنعتی نمائش کا اب تک عوام کی بڑی تعداد نے مشاہدہ کیا۔ صنعتی نمائش کا آغاز یکم جنوری سے ہوا جس میں کشمیر سے کنیاکماری تک کے تاجر اپنے اسٹالس لگاتے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی مشہور اور قدیم کل ہند صنعتی نمائش کا اب تک عوام کی بڑی تعداد نے مشاہدہ کیا۔ صنعتی نمائش کا آغاز یکم جنوری سے ہوا جس میں کشمیر سے کنیاکماری تک کے تاجر اپنے اسٹالس لگاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

توقع کی جارہی ہے کہ جاریہ سال نمائش کے اختتام تک تقریبا20لاکھ افراد اس کا مشاہدہ کریں گے۔ اس نمائش کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔

نمائش میں لگائے گئے اسٹالس سے ہونے والی آمدنی 18تعلیمی اداروں پر خرچ کی جاتی ہے جو سوسائٹی کی جانب سے چلائے جاتے ہیں۔

نمائش میں 200سے زائد ملازمین پولیس کو تعینات کیاگیا ہے۔خواتین اور لڑکیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے شی ٹیمس کو بھی تعینات کیاگیا ہے۔

نمائش میں اس بار تقریباً دو ہزار سٹالس لگائے گئے ہیں۔ نمائش میں مختلف ریاستوں کی مصنوعات، کھانے پینے کی اشیاء، کھلونے وغیرہ فروخت کئے جاتے ہیں۔