100مربع گز کے مکان کو 1.3 لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس، بل دیکھ کر مالک بے ہوش
اتنا بھاری بل دیکھ کر وہ اچانک بیہوش ہوگیا کیونکہ یہ اس کے خاندان پر بہت بڑا بوجھ بن کر سامنے آیا۔ سنجے کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی بڑی مشکل سے اپنا گھر چلارہا ہے۔
نئی دہلی: ہریانہ میں ایک آدمی اس وقت بے ہوش ہوگیا جب اسے اپنے صرف 100مربع گز رقبہ کے حامل مکان کیلئے 1.3 لاکھ روپے کا پراپرٹی بل موصول ہوا۔ بل دیکھتے ہی سنجے نامی شخص بیہوش ہوگیا۔ اس کی مالی حالت پہلے سے خراب بتائی جاتی ہے۔
اتنا بھاری بل دیکھ کر وہ اچانک بیہوش ہوگیا کیونکہ یہ اس کے خاندان پر بہت بڑا بوجھ بن کر سامنے آیا۔ سنجے کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی بڑی مشکل سے اپنا گھر چلارہا ہے اور اس پر یہ بل موصول ہوگیا جس کے بارے میں بلدی عہدیداروں سے بات کرنا بھی اس کے لئے بہت کٹھن کام ہے۔
سنجے کو یقین ہے کہ اسے اتنا بھاری بل غلطی سے بھیج دیا گیا ہے کیونکہ اس کا مکان صرف 100مربع گز پر واقع ہے۔ سنجے کے پڑوسیوں نے بتایا کہ یہ بل دیکھ کر سنجے بیہوش ہوگئے تھے۔
اسی دوران نگرپریشد کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کسی ملازم کی غلطی کی وجہ سے یہ بل بھیج دیا گیا ہوگا، جب بھی اسے ہمارے علم میں لایا جائے گا ہم اپنی غلطی درست کرلیں گے۔