یوروپ

دنیا کا پہلا ملک جہاں پٹرول گاڑیوں کا خاتمہ ہونے والا ہے

الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کے ساتھ، اگست 2024 میں ناروے میں رجسٹرڈ ہونے والی 94.3 فیصد گاڑیاں الیکٹرک تھیں۔ حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکسوں میں بڑی چھوٹ دی جا رہی ہے۔

لندن: ناروے دنیا کا پہلا ملک بننے کے قریب ہے جہاں پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کا استعمال ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں
فلسطین سے جمع ہونے والے ٹیکس فنڈز سے متعلق افسوسناک خبر

اس وقت ناروے میں 28 لاکھ گاڑیوں میں سے 7 لاکھ 54 ہزار 302 بجلی پر چلتی ہیں، جبکہ پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 905 ہے۔

ڈیزل گاڑیوں کی تعداد 10 لاکھ کے قریب ہے، لیکن ان کی فروخت میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔

نارویجن روڈ فیڈریشن نے اسے تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سنگ میل 10 سال سے بھی کم عرصے میں حاصل ہوا۔

الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کے ساتھ، اگست 2024 میں ناروے میں رجسٹرڈ ہونے والی 94.3 فیصد گاڑیاں الیکٹرک تھیں۔ حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکسوں میں بڑی چھوٹ دی جا رہی ہے۔

a3w
a3w