مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 27 اپریل کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 27 اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 27 اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

مغل شنہشاہ ظہیر الدین بابر پانی پت کے میدان میں ابراہم لودی کو شکست دینے کے بعد 27 اپریل 1526 کو دہلی کے تخت پر بیٹھے تھے۔ اسی جنگ میں شہنشاہ بابر نے باردو کا استعمال کیا تھا۔

شہنشاہ جہانگیر نے بغاوت کرنے والے شہزادے خسرو کو 27 اپریل 1606 کو گرفتار کیا تھا۔

واگن گیرا کے قلعہ پر محی الدین اورنگزیب عالمگیر نے 26 اپریل 1705 کو قبضہ کیا تھا۔

مغل حکمراں محمد شاہ کا انتقال 27 اپریل 1748 کو ہوا تھا۔

شمالی اٹلانٹک سمندر میں پیمونا نامی جہاز کے غرق آب ہونے کی وجہ سے اس میں 400 افراد 27 اپریل 1859 کو ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکہ کے سابق 18 ویں صدر اولیسیس ایس گرانٹ کی پیدائش 27 اپریل 1882 کو ہوئی تھی۔

کلکتہ یونیورسٹی نے پہلی بار اعلی تعلیم میں خواتین کے داخلے کو 27 اپریل 1878 کو منظوری دی تھی۔

فرانسیسی ماہر فزکس اور فلاسفر لوئس وکٹر ڈی بروگلی کی پیدائش 27 اپریل 1896 کو ہوئی تھی۔

چوتھا جدید اولمپک کھیل کا افتتاح لندن میں 27 اپریل 1908 کو ہوا تھا۔

امریکی صوبہ سان فرانسسکو میں 27 اپریل 1937 کو گولڈ گیٹ برج کو کھولا گیا تھا۔

سماجی تحفظ کے تحت امریکہ میں 27 اپریل 1937 کو رقم کی ادائیگی کی گئی تھی۔

دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمن فوج نے یونان کی راجدھانی ایتھنز پر قبضہ 27 اپریل 1941 کو کیا تھا۔

سوویت یونین نے پولش حکومت اپنے تعلقات 27 اپریل 1943 کو ختم کرلئے تھے، جو لندن جلاوطن کردی گئی تھی۔

نئی دہلی میں نیشنل ڈیفنس کالج کا افتتاح 27 اپریل 1960 کو ہوا تھا۔

ناسا نے ایکسپلورر دوم کو گاما شعاوَں پر تحقیق کے لئے 27 اپریل 1961 کو خلاء میں بھیجا تھا۔

سیرالون کو برطانوی قبضے سے 27 اپریل 1961 کو آزادی ملی تھی۔

امریکہ نے 27 اپریل 1967 کو نوادا ٹسٹ رینج میں نیوکلیر بم کا تجربہ کیا تھا۔

پان ایم 707 طیارہ بالی کی پہاڑیوں پر 27 اپریل 1974 کو حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس میں 107 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

عربک مونیٹری فنڈ ابوظبی میں 27 اپریل 1976 کو قائم کیا گیا تھا۔

امریکہ میں مغربی ورجینیا کے ولو جزیرہ کے نیوکلیائی پلانٹ میں ہوئے حادثہ کی وجہ سے 27 اپریل 1978 کو 51 افراد مارے گئے تھے۔

بنگلہ دیش میں سمندری گردابی طوفان میں 27 اپریل 1989 کو 500 افراد مارے گئے تھے۔

چین میں طلباء نے جمہوریت نواز نعرے کے ساتھ بیجنگ کے تیان مین چوک پر 27 اپریل 1989 کو زبردست مظاہرہ کیا تھا۔

ذریعہ
یو این آئی