کشمیر کے میدانی علاقوں میں رواں سیزن کی پہلی برف باری
ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے جس سے لوگوں کو سردی کی شدت سے کسی حد تک راحت نصیب ہوئی۔
سری نگر: وادی کشمیر کے پہارٹی علاقوں میں تازہ برف باری کے ساتھ وادی کے میدانی علاقوں میں بھی دوران شب رواں سیزن کی پہلی برف باری ہوئی۔وادی میں جمعرات کی صبح جب لوگ نیند سے جاگے تو زمین و اشجار اور رہائشی مکان و دیگر تعمیراتی ڈھانچے سفید لباس میں ملبوس تھے۔
کشمیر ویتھر فورکاسٹ کے مطابق جمعرات کی صبح وسطی کشمیر کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں 10 انچ برف جمع تھی جبکہ زوجیلا پاس پر ایک فٹ اور سنتھن ٹاپ اور سادھنا پاس اور زوجیلا پر بالترتیب 14 انچ، 13 انچ اور 1 انچ برف جمع تھی۔
یر کی گلی میں 10 سے 12 انچ، مارگن ٹاپ پر 1 انچ اور زیڈ گلی میں 11 انچ برف جمع ہوئی تھی۔ٹنگہ مرگ میں 3 سے 4 انچ، پہلگام میں 2 انچ اور بالتل ہلگام میں 8 انچ برف جمع تھی ہے۔
جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کولگام میں بالترتیب 4 انچ اور 3 انچ برف جمع ہوئی تھی جبکہ بارہمولہ پٹن میں 2 انچ سوپور میں 2 سے 3 انچ اور خانصاحب بڈگام میں 2 سے 3 انچ برف جمع ہوئی تھی۔سری نگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں بھی جمعرات کی صبح برف کی مہین چادر بچھ گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 12 دسمبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے تاہم دو ہر کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 20 دسمبر تک موسم میں بڑے پیمانے پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ وادی میں 13 اور 14 دسمبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 15 دسمبر کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ 16 اور 17 دسمبر کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 18 سے 2 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمے نے انی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وادی میں اگلے انچ دنوں کے دوران سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے پیش نظر، سیاحوں/ مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے جس سے لوگوں کو سردی کی شدت سے کسی حد تک راحت نصیب ہوئی۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا دجرجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔