شمالی بھارت

جن کے گھر شیشے کے ہوں، وہ دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتے: کانگریس

کانگریس کی ریاستی اکائی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سرکس کانگریس نہیں، مدھیہ پردیش کی حکومت ہی ہے! جن کے گھر شیشے کے ہوں، وہ دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے آج کانگریس کی ریاستی اکائی کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کو ‘سرکس’ کہنے کے بعد کانگریس نے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جن کے گھر شیشے کے ہوں، وہ دوسروں پر پتھرنہیں پھینکتے۔

کانگریس کی ریاستی اکائی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سرکس کانگریس نہیں، مدھیہ پردیش کی حکومت ہی ہے! جن کے گھر شیشے کے ہوں، وہ دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتے۔

انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ کیا بی جے پی نے ہٹائے گئے ضلع صدور کو ریاستی ایگزیکٹو میں نہیں لیا؟

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کئی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ کیا بی جے پی میں خاندان پرستی نہیں ہے۔