تلنگانہ

حکومت، عوام کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی پابند

وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ کانگریس حکومت تمام طبقات کو مفت اور معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ کانگریس حکومت تمام طبقات کو مفت اور معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
اردو کی بقاء وقت کی اہم ضرورت، اسی میں ہماری تہذیب مضمر: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی

وزیر صحت نے کہا کہ حکومت کا ہدف تلنگانہ کے ہر شہری کو مفت اور معیاری صحت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی ہسپتالوں میں ڈاکٹرس مریضوں کا 90 فیصد علاج فراہم کریں۔ جس سے مریضوں کو علاج کے لیے شہروں کا سفر کرنے سے پیسہ اور وقت کی بچت میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ میدک 220 بستروں پر مشتمل ہسپتال، نرسنگ کالج اور پیرا میڈیکل کالج کی تعمیر اگلے تعلیمی سال تک مکمل کر لی جائے گی۔تلنگانہ کے وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔