کھیل

کشتی رانی: نیہا ٹھاکرنے چاندی کا اور عباد علی نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا

تھائی لینڈ کی نوپاسورن خنبونجان نے 16 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ سنگاپور کی کیرا میری کارلائل نے 28 پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔

ہانگزو: کشتی رانی کے مقابلوں میں منگل کو ہندوستان کی نیہا ٹھاکر نے ڈنگی سیلنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد ہم وطن عباد علی نے مردوں کی کشتی رانی میں کانسے کا تمغہ جیت لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ

ہندوستان کی 17 سالہ سیلر نیہا ٹھاکر نے آج چین میں منعقد ہو رہے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں لڑکیوں کے ڈنگی آئی ایل سی اے 4 ایونٹ میں 11 ریسوں میں کل 27 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ کشتی رانی میں ہندوستان کا یہ پہلا تمغہ ہے۔

 تھائی لینڈ کی نوپاسورن خنبونجان نے 16 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ سنگاپور کی کیرا میری کارلائل نے 28 پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔

آج ہندوستان نے کشتی رانی میں اپنا دوسرا تمغہ حاصل کیا۔ عباد علی نے مردوں کے ونڈ سرفر آر ایس ایکس ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیت لیا ہے۔ عباد علی مردوں کے ونڈ سرفر آر ایس ایکس ایونٹ میں 52 کے نیٹ اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

تھائی لینڈ کے نتھافونگ فونوپریٹ نے 29 کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ اور جنوبی کوریا کے چو ون وو نے 13 کے اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔