حیدرآباد

بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے خودکشی کرلی

پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت پیرم چیرو کے رہنے والے آرسدپا کے طورپر کی گئی ہے جس نے بیوی کے ساتھ ہوئے جھگڑے کے بعد اس نے تین منزلہ عمارت پر چڑھ کر وہاں سے کود جانے کی دھمکی دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نارسنگی ٹاون میں ایک 34سالہ شخص نے مکان کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت پیرم چیرو کے رہنے والے آرسدپا کے طورپر کی گئی ہے جس نے بیوی کے ساتھ ہوئے جھگڑے کے بعد اس نے تین منزلہ عمارت پر چڑھ کر وہاں سے کود جانے کی دھمکی دی۔

متعلقہ خبریں
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

اس بات کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے اس کو منانے کی کوشش کی تاہم اس نے اس واقعہ پر خوفزدہ بیوی اور دیگر افراد کی بھی پرواہ نہیں کی اور عمارت سے چھلانگ لگادی۔اس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔