جرائم و حادثات

بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی

سرکاری محکمہ کے لیے کیے گئے کام کے بلز کی عدم منظوری پر ایک 48 سالہ کنٹراکٹر نے خودکشی کرلی۔ پی ایس گوڈار نے 27/ مئی کو یہ انتہائی قدم اٹھایا اور اپنے پیچھے ایک خودکشی نوٹ چھوڑا

داونگیری۔ یکم / جون: سرکاری محکمہ کے لیے کیے گئے کام کے بلز کی عدم منظوری پر ایک 48 سالہ کنٹراکٹر نے خودکشی کرلی۔ پی ایس گوڈار نے 27/ مئی کو یہ انتہائی قدم اٹھایا اور اپنے پیچھے ایک خودکشی نوٹ چھوڑا جس میں اس نے اپنے ارکان خاندان بشمول بھائیوں اور کرناٹک رورل انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ لمیٹیڈ(کے آر آئی ڈی ایل) کو اپنی موت کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا۔

متعلقہ خبریں
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام

اپنے خودکشی نوٹ میں متوفی نے الزام عائد کیا کہ آبائی جائیداد کے معاملے میں اسے ارکان خاندان کی طرف سے ذہنی تناؤ تھا۔

اس کے علاوہ گزشتہ سال آر آئی ڈی ایل کی جانب سے اسے چناگیری تعلقہ میں سنتے بینور میں واقع محکمہ زراعت کے احاطہ میں کیے گئے کاموں کے بلز کی عدم ادائیگی سے بھی وہ مالی پریشانی کا شکار ہوگیا۔

ان دونوں مسائل نے اسے انتہائی قدم اٹھانے پر محبور کردیا۔ تاہم پولیس کی جانچ میں انکشاف ہوا کہ گوڈار لائسنس یافتہ کنٹراکٹر نہیں تھا۔

خودکشی نوٹ اور اس کی اہلیہ کی شکایت کی بنیاد پر اس کے ارکان خاندان سمیت پانچ افراد اور کے آر آئی ڈی ایل کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 306(خودکشی پر اکسانے) کے تحت کیس درج کرلیا۔

پولیس عہدیدار نے کہا کہ ہم اس کے الزامات کی تحقیقات اور حقائق کی تصدیق کررہے ہیں۔ ہماری تحقیقات جاری ہے۔“

دریں اثناء وزیر دیہی ترقیات و پنچایت راج پریانک کھرگے نے کہا کہ انہوں نے انکوائری کے لیے سینئر عہدیداروں کی کمیٹی تشکیل دی اور انہیں کارپوریشن کے خلاف ان الزامات پر رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔