کھیل

ہندوستانی ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ڈاکٹر مانڈویہ نے کھلاڑیوں سے کہا کہ اولمپک گیمز میں 52 سال بعد مسلسل دوسری بار تمغہ جیت کر آپ نے ملک کا نام روشن کیا ہے، پورے ملک کو آپ سب پر فخر ہے۔

نئی دہلی: ہندوستانی ہاکی ٹیم کا پیرس اولمپکس 2024 گیمز میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر ہفتہ کو ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے پیرس اولمپک گیمز میں کانسے کا تمغہ جیت کر واپس آنے والی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
میٹرو ریل مرحلہ دوم کے تعمیراتی کاموں کو چیف منسٹر کی منظوری
پہلے عرب خلاباز کی 6 ماہ بعد زمین پر واپسی

ڈاکٹر مانڈویہ نے کھلاڑیوں سے کہا کہ اولمپک گیمز میں 52 سال بعد مسلسل دوسری بار تمغہ جیت کر آپ نے ملک کا نام روشن کیا ہے، پورے ملک کو آپ سب پر فخر ہے۔

ٹیمک کے ارکان ہاکی کے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنے کانسے کے تمغوں کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم پہنچے اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپک گیمزمیں کانسے کے تمغے کے مقابلے میں اسپین کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔

a3w
a3w