مہاراشٹرا

کرپٹو کرنسی معاملہ، گرفتار چار افراد 8فروری تک پولیس کی تحویل میں

جالنہ کرائم برانچ نے کروڑوں روپئے کے گھوٹالہ کے سلسلے میں پونے اور اچلکرنجی سے چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے جس میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے جعلی ویب سائٹ کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ اور فریب دیا گیا تھا۔

جالنہ: جالنہ کرائم برانچ نے کروڑوں روپئے کے گھوٹالہ کے سلسلے میں پونے اور اچلکرنجی سے چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے جس میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے جعلی ویب سائٹ کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ اور فریب دیا گیا تھا۔

پولیس نے چاروں ملزمین عرفان سید، وینکٹیش دشرتھ بھوئی، رمیش بابو راؤ اتیکر اور امودھ وسنت مہترکو عدالت میں پیش کیا انہیں 8/ فروری تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

فی الحال کرپٹو کرنسی گھوٹالہ کی تحقیقات جالنہ مالیاتی کرائم برانچ کی جانب سے جاری ہے۔ اس تفتیش میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرکے ان کے بینک اکاؤنٹس کے علاوہ ان کے قبضے سے مہنگی کاریں بھی ضبط کرلی ہیں۔

ملزم کو 8 فروری تک پولیس کی تحویل میں دئے جانے کے عدالتی احکامات جاری ہوئے ہیں جس سے پولیس کے ہاتھ اہم سراغ لگیں گے۔

اقتصادی جرائم برانچ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بی ڈی فنڈے، پولیس انسپکٹر گیانیشور پائیگھن‘ پولیس کانسٹیبل پھول چند گوسینگے، گجو بھوسلے، گوپال گوسک، دھیرج بھوسلے، اڈیال، گیانیشور کھراڈے نے ملزمین کو عدالت میں پیش کیا۔