کھیل

زخمی بمراہ کی جگہ محمد سراج نے لے لی

اگر سراج اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈ میں اترتے ہیں تو وہ سات مہینے کے بعد ٹی 20انٹرنیشنل کھیلیں گے۔ انھوں نے اپنا آخری ٹی 20انٹر نیشنل فروری 2022میں سرہی لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

ممبئی/ گواہاٹی: آل انڈیا سینئر سلیکٹر ز کمیٹی نے زخمی بمراہ کی جگہ پر محمد سراج کو جنوبی افریقہ ٹی 20میچ کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے جمعہ کو کہا کہ بمراہ کی پیٹھ میں چوٹ آئی ہے اوروہ بی سی سی آئی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہے۔

اگر سراج اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈ میں اترتے ہیں تو وہ سات مہینے کے بعد ٹی 20انٹرنیشنل کھیلیں گے۔ انھوں نے اپنا آخری ٹی 20انٹر نیشنل فروری 2022میں سرہی لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

روہت شرما کی ٹیم کو آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ 2022کے لئے روانہ ہونے سے پہلے دوٹی 20میشوں میں ان کا مقابلہ پروٹیز سے ہوگا جو بالترتیب 2اور4اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ سراج ہندوستان کی ٹی 20ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔