جموں و کشمیر

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار

وادی کشمیر میں گرچہ شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوئی ہے تاہم زمستانی ہوائوں کا زور جاری ہے جس کی وجہ سے اہلیان وادی گونا گوں مشکلات سے دوچار ہیں۔

سری نگر: وادی کشمیر میں گرچہ شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوئی ہے تاہم زمستانی ہوائوں کا زور جاری ہے جس کی وجہ سے اہلیان وادی گونا گوں مشکلات سے دوچار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے بعض علاقوں میں 26 دسمبر تک سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 25.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔جنوبی کشمیر کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی 6.1 ڈگری سیںٹی گریڈ اور منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان مطابق وادی میں وادی میں 23 دسمبر کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 24 سے 26 دسمبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 27 اور 28 دسمبر کو جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ چناب وادی اور پیر پنچال کے ہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 29 اور 30 دسمبر کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے جبکہ بعد میں یکم جنوری سے 3 جنوری تک موسم مجموعی طور پر ابر آلور دہ سکتا ہ اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔قابل ذکر ہے کہ چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔