مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 2 جون کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 2 جون کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 2 جون کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1780 ۔ کیتھولک مخالف مظاہرین نے لندن میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔

1851۔ امریکہ میں پہلی بار مین صوبے میں شراب ممنوع قانون نافذ کیا گیا۔

1896۔ جی مارکونی نے ریڈیو کو اپنے نام پر پیٹنٹ کرانے کیلئے درخواست دی جو بعد میں 2جولائی 1897 میں منظور ہوئی۔

1908۔ مانک ٹولا بم سانحہ کے معاملے میں مسٹر ارویندو کو گرفتار کیا گیا۔

1909۔ الفریڈ ڈیکن لگاتار تیسری مرتبہ آسٹریلیا کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔

1947۔ لارڈ لوئی ماؤنٹ بیٹن نے ہندوستان کی تقسیم کا اعلان کیا۔

1966۔ امریکہ نے اپنے پہلے ہی کوشش میں چاند پر خلائی گاڑی اتاری۔

1974۔ افریقی ملک مالی میں آئین نافذ ہوا۔

1983۔ امریکہ کے سنسناٹی میں ایئر کناڈا کے ڈی سی ۔ 9 طیارے میں آگ لگنے سے 23افراد ہلاک ہوئے۔

1988۔بالی وڈ کے عظیم اداکار، پروڈیوسر، ڈائرکٹر اور شومین راجکپور کا انتقال ہوا۔

1994۔ شمالی اسکاٹ لینڈ میں چنوک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہونے سے 29 افراد کی موت ہوئی۔

2012۔ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو 2011 میں احتجاجیوں کے قتل معاملے میں قصوروار پائے جانے کے بعد عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

2014۔ تلنگانہ باضابطہ طور پر ہندوستان کا29 واں صوبہ بنا۔