تلنگانہ

ہریش راو قافلہ کی شکل میں گھوش کمیشن کے سامنے حاضری کیلئے تلنگانہ بھون سے روانہ،ٹریفک میں مشکلات

یہ کمیشن میڈی گڈہ، انارم اور سندیلا بیریجس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کی جانچ کر رہا ہے، جو کہ ریاست کے سب سے بڑے آبپاشی منصوبے کالیشورم پراجکٹ کا حصہ ہیں۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے رکن اسمبلی و تلنگانہ کے سابق وزیر ہریش راوآج ایک بڑے قافلہ کے ساتھ تلنگانہ بھون سے روانہ ہوئے تاکہ وہ جسٹس گھوش کمیشن کے سامنے پیش ہو سکیں، یہ کمیشن کالیشورم لفٹ ایریگیشن پراجکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات

ہریش راؤ کی روانگی کے دوران تلنگانہ بھون کے اطراف کے علاقوں میں ٹریفک میں خلل پیدا ہوا، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تلنگانہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ اس تحقیقاتی کمیشن نے سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر)،مسابق وزراء ٹی ہریش راؤ اور ای راجندرکو نوٹس جاری کی تھی۔

یہ کمیشن میڈی گڈہ، انارم اور سندیلا بیریجس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کی جانچ کر رہا ہے، جو کہ ریاست کے سب سے بڑے آبپاشی منصوبے کالیشورم پراجکٹ کا حصہ ہیں۔