تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر صحت دَامودرراج نرسمہا سے وزیر اے لکشمن کمار کی ملاقات

یہ ملاقات دامودر راج نرسمہا کی قیامگاہ پر ہوئی۔ اس موقع پر دامودر راج نرسمہا نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اُنہیں ریاست کی ترقی میں سرگرم کردار ادا کرنے کی خواہش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرصحت دامودر راج نرسمہا سے ریاستی وزیر اے لکشمن کمار نے ملاقات کی۔گذشتہ روز کابینہ میں ہوئی توسیع کے موقع پر لکشمن کو شامل کیاگیاتھا۔

متعلقہ خبریں
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

یہ ملاقات دامودر راج نرسمہا کی قیامگاہ پر ہوئی۔ اس موقع پر دامودر راج نرسمہا نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اُنہیں ریاست کی ترقی میں سرگرم کردار ادا کرنے کی خواہش کی۔

دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ صرف کانگریس ہی حقیقی سماجی انصاف کی نمائندہ پارٹی ہے۔

انہوں نے ایس سی طبقہ کی درجہ بندی، ذات پر مبنی مردم شماری، بی سی طبقات کے لئے ریزرویشن میں اضافہ، ایس سی طبقات سے تعلق رکھنے والے چار وزراء کی کابینہ میں شمولیت اور اسپیکر کے عہدے جیسے اقدامات کو کانگریس کی سماجی انصاف کے تئیں وابستگی کی مثالیں قرار دیا۔