معصوم بچی کا شکار کرنے والا تیندووا پنجرے میں قید
راجستھان کے ضلع ادے پور کے قبائلی اکثریتی گوگنڈا تھانہ علاقے کے کنڈاو ¿ گاو ¿ں میں ایک آدم خور تیندووا جس نے چھ سالہ بچی کا شکار کیا تھا، ہفتہ کو پنجرے میں قید کرلیا گیا۔
ادے پور: راجستھان کے ضلع ادے پور کے قبائلی اکثریتی گوگنڈا تھانہ علاقے کے کنڈاؤ گاؤں میں ایک آدم خور تیندووا جس نے چھ سالہ بچی کا شکار کیا تھا، ہفتہ کو پنجرے میں قید کرلیا گیا۔
محکمہ جنگلات کے ذرائع نے بتایا کہ مجواد گرام پنچایت کے کنڈاؤ گاؤں کے رہنے والے گامر لال گامٹی کی چھ سالہ بچی سورج کو بدھ کی شام تقریباً چھ بجے نالے کے قریب ایک تیندوے نے پکڑ لیا اور جنگل لے گیا۔
بعد میں رات گئے گاؤں والوں، پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر تلاشی لی لیکن بچی نہیں ملی۔ اگلی صبح لڑکی کی لاش جائے وقوعہ سے تقریباً ایک کلومیٹر دور جنگل میں مختلف ٹکڑوں میں ملی۔
محکمہ جنگلات نے آدم خور رتیندوے کو پکڑنے کے لیے علاقے میں پنجرے لگائے تھے۔ تیندوا کو جمعہ کی آدھی رات تقریباً 2.30 بجے پنجرے میں قید کرلیاگیا۔ اطلاع ملتے ہی سب ڈویژنل افسر ڈاکٹر نریش سونی اور پولیس افسر شیطان سنگھ نتھاوت موقع پر پہنچے اور تیندوا کے بچے کو ادے پور کے سج گڑھ پارک میں منتقل کرنے کے لیے روانہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں چھالی اور مجواد گرام پنچایت میں تیندوا نے چار لوگوں کی جان لے لی تھی۔ محکمہ جنگلات کے پنجرے میں اب تک تین تیندوے قید ہو چکے ہیں۔ 24 ستمبر کو چھالی گاو ¿ں میں نصب پنجروں میں دو تیندووں کو پکڑا گیا اور انہیں سجن گڑھ بایولوجیکل پارک لے جایا گیا۔