انٹرٹینمنٹبین الاقوامیسوشیل میڈیا

’سیارا‘ کا جادو سرحدوں کو پار کر گیا۔ غیرملکی گلوکارہ نے سب کو حیران کردیا

بالی ووڈ فلم سیارا کا ٹائٹل سونگ اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے اور ہر کوئی اس پر ریلز بنا رہا ہے۔ لیکن اب اس گانے کا جادو سرحدوں کو پار کر گیا ہے۔ ہالینڈ کی مشہور ڈچ گلوکارہ (نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ) ایما ہیسٹرس (Emma Heesters) نے اپنے منفرد انداز میں یہ گانا گا کر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

نئی دہلی: بالی ووڈ فلم سیارا کا ٹائٹل سونگ اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے اور ہر کوئی اس پر ریلز بنا رہا ہے۔ لیکن اب اس گانے کا جادو سرحدوں کو پار کر گیا ہے۔ ہالینڈ کی مشہور ڈچ گلوکارہ (نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ) ایما ہیسٹرس (Emma Heesters) نے اپنے منفرد انداز میں یہ گانا گا کر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

وائرل ہونے والے ویڈیو میں ایما نے گانے کی ابتدا نہایت شاندار اور شُستہ ہندی میں کی، جس کے بعد انہوں نے اگلی لائنز کو اپنی دلکش آواز میں انگلش پر جاری رکھا۔ ان کی آواز اور انداز ایسا ہے کہ سننے والا یقین ہی نہیں کر پاتا کہ یہ ایک غیرملکی گلوکارہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے دھوم مچادی ہے۔ صارفین ایما کی آواز کی تعریفوں کے پُل باندھ رہے ہیں اور ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں۔ ایما نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ @emmaheesters پر شیئر کیا ہے، جہاں ان کے 23 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایما نے ہندوستانی گانے گا کر شہرت حاصل کی ہو۔ اس سے قبل وہ الوارجن کی فلم پشپا کے سوپرہٹ گانے کو اپنے انداز میں گا کر ہندوستانی شائقین کا دل جیت چکی ہیں۔

ایما کی یہ نئی پیشکش ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی۔