تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی کا اجلاس 23 اگست کو ہوگا

کانگریس کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں اس بل کو منظور کیا جا چکا ہے اور اب صدرِ جمہوریہ سے منظوری دی جائے۔ اسی مطالبہ کے ساتھ دہلی میں بھی کانگریس نے احتجاجی پروگرام منعقد کیے ہیں اور بی جے پی پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ بی سی ریزرویشن کی مخالف ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی سیاسی امور کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس 23 اگست کو گاندھی بھون میں شام پانچ بجے منعقد ہوگا جس میں پارٹی کی سرگرمیوں اور فیصلوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس


پارٹی ذرائع کے مطابق پی اے سی اجلاس میں کئی اہم مسائل زیر بحث آئیں گے جن میں سب سے اہم موضوع حالیہ دنوں میں بی سیز کو 42 فیصد ریزرویشن دینے کا معاملہ ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں اس بل کو منظور کیا جا چکا ہے اور اب صدرِ جمہوریہ سے منظوری دی جائے۔ اسی مطالبہ کے ساتھ دہلی میں بھی کانگریس نے احتجاجی پروگرام منعقد کیے ہیں اور بی جے پی پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ بی سی ریزرویشن کی مخالف ہے۔

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور وزراء مسلسل اس مسئلہ پر حریف جماعتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس پر آگے کی حکمتِ عملی اجلاس میں طے کی جائے گی۔


اس کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کے انتخابات بھی ایک اہم موضوع ہوگا۔ مقامی بلدی اداروں کے انتخابات کب اور کیسے منعقد کیے جائیں، انتخابی حکمتِ عملی کیا ہو، اور آیا بی سی ریزرویشن کے مسئلہ پر قطعی فیصلہ آنے تک انتظار کیا جائے یا انتخابات پہلے ہی کرائے جائیں، اس پر بھی قائدین کی رائے لی جائے گی۔