دہلی

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے سابق جی ایم اور دیگر 5 کے اثاثہ جات قرق

ملک کی بڑی سرکاری طیارہ ساز کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے سابق جنرل منیجر فینانس اور دیگر 5 عہدیداروں کے 2.39 کروڑ سے زیادہ مالیتی اثاثہ جات قانونِ انسدادِ سیاہ دھن کے تحت قرق کرلیے گئے۔

نئی دہلی: ملک کی بڑی سرکاری طیارہ ساز کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے سابق جنرل منیجر فینانس اور دیگر 5 عہدیداروں کے 2.39 کروڑ سے زیادہ مالیتی اثاثہ جات قانونِ انسدادِ سیاہ دھن کے تحت قرق کرلیے گئے۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج یہ بات بتائی۔ مرکزی ایجنسی نے اپنے بیان میں بتایا کہ سابق جنرل منیجر (فینانس) ایچ اے ایل بپرا چرنا مہارانا سدانند نائک جیسو دن کھوسلہ، جیا رام جگن ناتھ اپٹ اور آنجہانی اودھابا گھوسلہ کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادوں کو انسداد ِ سیاہ دھن کی سفید میں تبدیلی قانون کے تحت قرق کرنے ایک عبوری حکم جاری کیا گیا ہے۔

ان جائیدادوں کی جملہ مالیت 2,39,38,681 روپیہ ہے۔ سال 2013-18 کے درمیان ایچ اے ایل کے 18.75 کروڑ روپیہ خرد برد کرنے سی بی آئی کی بھوبنیشور شاخ کی جانب سے 6 ایف آئی آر درج کرنے کا نوٹ لیتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ملزمین کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

ایجنسی نے الزام عائد کیا کہ مہارانا اور دیگر نے جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوکر خفیہ طور پر دولت کماتے ہوئے مختلف اثاثہ جات حاصل کیے اور اپنے ذرائع آمدنی پر پردہ ڈالتے ہوئے خود کو بے داغ ظاہر کرتے رہے۔

a3w
a3w