مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

حماس کے فوجی سربراہ محمد ضیف بھی فضائی حملہ میں شہید، اسرائیل کا دعویٰ

صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ محمد ضیف اسرائیلی سرزمین پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حماس کے حملوں کے منصوبہ سازوں میں سب سے اہم تھے۔ ان حملوں میں ایک ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی اور شہری مارے گئے تھے۔

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ اور 7 اکتوبر کو اسرائیلی سرزمین پر حملے کے ماسٹر مائنڈ محمد ضیف کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس کی جانچ پڑتال کے بعد اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ حماس کے عسکری کمانڈر محمد ضیف 13 جولائی کو خان یونس میں ایک کمپاؤنڈ پر فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔

صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ محمد ضیف اسرائیلی سرزمین پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حماس کے حملوں کے منصوبہ سازوں میں سب سے اہم تھے۔ ان حملوں میں ایک ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی اور شہری مارے گئے تھے۔

اسرائیلی فوج کے محمد ضیف کو فضائی حملہ میں قتل کرنے کا اعلان تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے دوسرے روز کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کل اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کو قتل کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ 13 جولائی کو خان یونس کے المواسی پناہ گزین کیمپ کے ایک کمپاؤنڈ پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی تھی جسے عرب میڈیا نے القسام کے کمانڈر محمد ضیف پر قاتلانہ حملہ قرار دیا تھا۔

تاہم اُس وقت عالمی میڈیا کا کہنا تھا کہ محمد ضیف اس قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے تھے جب کہ عرب میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ محمد ضیف زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے نے بھی اُس وقت کہا تھا کہ خان ہونس کے ایک کمپاؤنڈ پر فضائی حملے میں 90 سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں لیکن ان اطلاعات کی تردید کی گئی تھی کہ شہدا میں محمد ضیف بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب حماس نے ایک بار پھر اپنے سپریم کمانڈر محمد الضیف ابراہیم المصری کے قتل کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔ کمانڈر الحمد اللہ نہ صرف خیریت سے ہیں بلکہ صیہونی ریاست کے خلاف کارروائیوں کی براہ راست نگرانی بھی کر رہے ہیں۔

a3w
a3w