آندھراپردیش

”پاکستان کو جواب دینے والی میزائل کا نام مودی ہے“:لوکیش

نارا لوکیش نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ایک خصوصی 54 سکنڈس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا”ہماری سرزمین پر اگنے والے پودے کو بھی کوئی نہیں اکھاڑ سکتا!

حیدرآباد: آپریشن سندورپر آندھرا پردیش کے وزیر نارا لوکیش نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے پہلگام حملے کا بدلہ لیتے ہوئے دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کرنے والی کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا۔نارا لوکیش نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ایک خصوصی 54 سکنڈس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا”ہماری سرزمین پر اگنے والے پودے کو بھی کوئی نہیں اکھاڑ سکتا!

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

 سو پاکستانوں کو جواب دینے والی میزائل کا نام مودی ہے!ویڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ امراوتی دورہ کے دوران نارا لوکیش کی تقریر کے کچھ اقتباسات، ہندوستانی فوج کی طرف سے پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کی گئی کارروائی کے مناظر اور مودی کے خطاب کے کچھ اہم الفاظ شامل ہیں۔