کھیل

تمیم اقبال بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

تمیم نے جمعرات کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ سری لنکا اور پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد ون ڈے ٹیم میں بطور کپتان نہیں کھیلیں گے۔

ڈھاکہ: تمیم اقبال نے کمر کی چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ 2023 سے باہر ہونے کے بعد بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمیم نے حال ہی میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، حالانکہ وزیراعظم کی مداخلت کے بعد انہوں نے استعفیٰ واپس لے لیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ایشیا کپ 2023 ستمبر میں ہوگا
اسرائیل کی حمایت پر جنوبی افریقہ نے اپنا کپتان تبدیل کردیا
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
دھونی کو آئی پی ایل سے ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے:کپل دیو
بابراعظم سے ونڈے اور ٹسٹ کی کپتان چھن جانے کا خطرہ

تمیم نے جمعرات کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ سری لنکا اور پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد ون ڈے ٹیم میں بطور کپتان نہیں کھیلیں گے۔

بنگلہ دیش بورڈ کو امید ہے کہ 34 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلوون ڈے سے قبل پیٹھ کی تکلیف سے ٹھیک ہو جائیں گے۔

تمیم نے کہا کہ میں کپتانی چھوڑکرایک کھلاڑی کے طور پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دوں گا اور جب بھی موقع ملے گا اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

گزشتہ ماہ، تمیم نے افغانستان کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے وسط میں بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی مداخلت کے ایک دن بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔

تمیم نے اس وقت کہا تھا، ”وزیراعظم نے آج سہ پہر مجھے اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔ ہماری طویل بات چیت ہوئی جس کے بعد انہوں نے مجھے کرکٹ میں واپسی کی ہدایت کی۔ میں اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے رہا ہوں۔” تمیم نے کہا کہ میں کسی کو نہ نہیں کہہ سکتا لیکن ملک کے اہم ترین شخص کو نہ کہنا ناممکن ہے۔

a3w
a3w