حیدرآباد

رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج اس ماہ کی کس تاریخ کو ہوگی

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بھی چاند نظر آنے کی اطلاع ملی ہے۔ تحت احکام شرعیہ، صدر مجلس علما دکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ 2 جنوری 2025 کو یکم رجب المرجب ہوگی۔

حیدرآباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علما دکن نے اعلان کیا کہ ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے۔ اس کے مطابق شب معراج 27 جنوری بروز پیر کو منائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علما دکن کا ماہانہ اجلاس رویت ہلال ماہ رجب المرجب 1446 کے سلسلے میں، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علما دکن کی نگرانی میں آج شام حسینی بلڈنگ، معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بھی چاند نظر آنے کی اطلاع ملی ہے۔ تحت احکام شرعیہ، صدر مجلس علما دکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ 2 جنوری 2025 کو یکم رجب المرجب ہوگی۔