مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظرآگیا

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد اب یکم ذوالحجہ 19 جون کو ہوگی، 27 جون کو یوم عرفات ہوگا اور عیدالاضحی 28 جون کو ہوگی۔

ریاض: عرب میڈیا کے مطابق ذوالحجہ کا چاند دیکھنے اور نظر آنے پر شہادتیں قریبی دفاتر میں درج کرانے کے لیے سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی تھی۔

متعلقہ خبریں
قربانی قرب الٰہی کا اہم ترین ذریعہ:مولانا جعفر پاشاہ
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ چاند بغیر ٹیلی اسکوپ بھی دیکھا جائے اور جو ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا چاہیں اس کی بھی اجازت ہوگی، چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اپنی گواہی کا اندراج کرائیں۔

چاند نظر آنے پر شہریوں نے اپنی شہادتیں جمع کرائیں جس کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد اب یکم ذوالحجہ 19 جون کو ہوگی، 27 جون کو یوم عرفات ہوگا اور عیدالاضحی 28 جون کو ہوگی۔

ذوالحجہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک حج کے فریضے کو انجام دیا جاتا ہے اس کے لیے دنیا بھر سے مسلمان جوق در جوق سعودی عرب پہنچتے ہیں۔