اسمبلی اور کونسل میں گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر
ایم ایل اے سنڈراوینکٹ ویریا نے اسمبلی میں قرارداد کی تجویز پیش کی اور رکن اسمبلی وویکانند گوڑ نے اس کی حمایت کی جبکہ ایم ایل سی پلاراجیشور ریڈی نے کونسل میں قرارداد کی تجویز پیش کی، ایک اور ایم ایل سی گنگادھر گوڑ نے اس کی تائید کی۔
حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں آج گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث ہوئے۔ دونوں ایوانوں میں آج سوال و جواب کا سیشن منسوخ کر دیا گیا۔ ایک قرارداد پیش کرتے ہوئے گورنر تمیلی سائی سوندراراجن کا دونوں ایوانوں کے ارکان سے خطاب پر شکریہ ادا کیا گیا۔
ایم ایل اے سنڈراوینکٹ ویریا نے اسمبلی میں قرارداد کی تجویز پیش کی اور رکن اسمبلی وویکانند گوڑ نے اس کی حمایت کی جبکہ ایم ایل سی پلاراجیشور ریڈی نے کونسل میں قرارداد کی تجویز پیش کی، ایک اور ایم ایل سی گنگادھر گوڑ نے اس کی تائید کی۔ اس کے بعد تمام جماعتوں کے لیڈروں نے مباحث میں حصہ لیا۔
وزیراعلی کے چندرشیکھرراونے قانون ساز اسمبلی میں بی اے سی اجلاس میں لئے گئے فیصلوں سے واقف کروایا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ رواں ماہ کی 6 تاریخ کو پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 8 تاریخ کو بجٹ پر عام بحث ہوگی، حکومت اس کا جواب دے گی۔ 9، 10 اور 11 تاریخ کو بجٹ پر مباحث جاری رہیں گی۔ 12 تاریخ کو کرنسی ایکسچینج بل پر بحث ہوگی۔