آندھراپردیش
آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں 8ویں جماعت کی 13 سالہ لڑکی کے قتل کی واردات
آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں 8ویں جماعت کی 13سالہ لڑکی کے قتل کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں 8ویں جماعت کی 13سالہ لڑکی کے قتل کی واردات پیش آئی۔
ضلع کے کوتہ ریڈی پالیم گاوں کے رہنے والے ناگاراجو نامی لڑکے کے مکان میں اس لڑکی کی لاش پائی گئی۔
اس کے جسم پر زخموں کے نشان سے اس کے قتل کا شبہ ظاہر کیاگیا۔ سمجھاجاتا ہے کہ ناگاراجو نے اس کا قتل کردیااور فرارہوگیا۔
اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔