جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس نے تشکیل حکومت کا دعویٰ پیش کیا

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور جموں وکشمیر میں حکومت تشکیل دینے کے لئے دعویٰ پیش کیا۔

سری نگر۔(یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور جموں وکشمیر میں حکومت تشکیل دینے کے لئے دعویٰ پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
دستور میں اتنی آسانی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی: عمرعبداللہ
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ
ملک میں غیرمعلنہ ایمرجنسی نافذ ہے: عمر عبداللہ

ملاقات کے بعد عمر عبداللہ نے کہا کہ چہارشنبہ کو حلف برداری تقریب ہوگی۔جموں وکشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعہ کی شام مرکزی زیر انتظام علاقہ کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے راج بھون میں ملاقات کی۔معلوم ہوا ہے کہ ملاقات کے دوران عمر عبداللہ نے ممبران اسمبلی کا حمایتی خط منوج سنہا کو سونپا۔

ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران عمر عبداللہ نے کہا:راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی جس دوران این سی، کانگریس، سی پی آئی ایم، عام آدمی پارٹی اور آزاد امیدواروں کا حمایتی خط منو ج سنہا کے سپرد کیا۔ عمر عبداللہ نے بتایاکہ انہوں نے ایل جی منوج سنہا سے گزارش کی کہ جلدازجلد حلف برداری کی تاریخ مقرر کی جائے تاکہ عوام کیمنتخبہ حکومت جلد ازجلد اپنا کام کاج سنبھال سکے۔

حلف برداری کی تاریخ کے بارے میں جب عمر عبداللہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ اس میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ ایل جی منوج سنہا کو کاغذات تیار کرکے راشٹریہ پتی بھون روانہ کرنے ہیں اور اس کے بعد ان کاغذات کو وزارت داخلہ بھیجا جائے گا اور اس میں دو تین دن کا وقت لگے گا۔

عمر عبداللہ نے کہا ’مجھے لگ رہا ہے کہ چہارشنبہ کو حلف برداری کی تقریب منعقد ہو گی۔ حلف برداری کی تقریب میں کانگریس ہائی کمانڈ اور دوسری سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں کی شرکت کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہاکہ اس بارے میں فاروق عبداللہ ہی کچھ کہہ سکتے ہیں۔