حیدرآباد
نئی دلہن نے خودکشی کرلی
سرینواس، راجندر نگر میں رہتا ہے اور آٹو ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے۔ شادی کے بعد سے ہی شوہر اوربیوی کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے۔ رینما کے گھر والوں نے بتایا کہ دونوں میں چند دن پہلے لڑائی ہوئی تھی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں نوبیاہتا دلہن نے مشتبہ حالات میں خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گدوال ضلع کے آلور علاقہ سے تعلق رکھنے وا لی رینما ں (19) کی شادی چار ماہ قبل اسی ضلع کے سری نواس سے ہوئی تھی۔
سرینواس، راجندر نگر میں رہتا ہے اور آٹو ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے۔ شادی کے بعد سے ہی شوہر اوربیوی کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے۔ رینما کے گھر والوں نے بتایا کہ دونوں میں چند دن پہلے لڑائی ہوئی تھی۔
کل صبح سرینواس نے انہیں فون کرکے بتایا کہ اس کی بیوی نے خودکشی کرلی ہے جس پر اس کے والدین اور رشتہ داروں نے پولیس سے شکایت کی کہ ان کی بیٹی کو اس کے شوہر سرینواس نے قتل کیا اور اسے خودکشی کے طورپر ظاہر کرنے کی کوشش کی۔اس شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے سرینواس کو گرفتار کر لیا اوراس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔