حیدرآباد

عثمانیہ یونیورسٹی کی آرٹس کالج عمارت کو ٹریڈ مارک کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا

آر ٹس کالج کے بیرونی ڈیزائن کو ٹریڈ مارک کے طور پر رجسٹر کرانے کے لئے اپریل 2024 میں ایک درخواست دی گئی تھی اور ٹی ایم جرنل میں اشاعت کی درخواست کو قبول کرلیا گیا۔ رجسٹریشن کا عمل امکان ہے کہ آئندہ 4 سے 5 ماہ میں شروع ہوگا۔

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی کی شہرہ آفاق تاریخی آرٹس کالج کی عمارت کا بہت جلد ٹریڈ مارک کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا۔ ہندوستان میں تاج محل ہوٹل اور بمبئی اسٹاک اکسچینج کے بعد عثمانیہ یونیورسٹی کی آرٹس کالج کی عمارت تیسری بلڈنگ ہوگی جسے ٹریڈ مارک کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
نائٹ واچ مین تین سرکاری عہدوں کیلئے منتخب
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

 آر ٹس کالج کے بیرونی ڈیزائن کو ٹریڈ مارک کے طور پر رجسٹر کرانے کے لئے اپریل 2024 میں ایک درخواست دی گئی تھی اور ٹی ایم جرنل میں اشاعت کی درخواست کو قبول کرلیا گیا۔ رجسٹریشن کا عمل امکان ہے کہ آئندہ 4 سے 5 ماہ میں شروع ہوگا۔

 سبھا جیت سہا‘ ٹی ایم ایجنٹ وبانی ریسولیو 4IP نے پروفیسر جی بی ریڈی انٹلکچول پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) او یو (عثمانیہ یونیورسٹی) جو پروموشن آف انڈسٹری اور انٹرنل ٹریڈ کا ایک شعبہ ہے‘ کی مدد سے یونیورسٹی نے یہ درخواست داخل کی ہے۔

 آرٹس کالج کی عمارت 1939 سے عثمانیہ یونیورسٹی اور حیدرآباد کے جمالیاتی حسن کا حصہ رہی ہے۔ گلابی پتھروں کی یہ عمارت‘ اجنتا‘ ایلورا کے ستونوں اور کنٹل طرز پر تعمیر کی گئی اس عمارت میں محرابیں بھی ہیں جو انڈو۔ اسلامک (سارا سینک) فن تعمیر کی شاندار روایت کی عکاسی ہے۔

حیدرآباد کے ساتویں نظام میر عثمان علی خان بہادر نے 4 دسمبر 1939 کو اس تارِیخی عمارت (آرٹس کالج) کا افتتاح کیا تھا۔ قطب شاہی اور مغل فن تعمیر کا حسین امتراج‘ گرینائٹ اسٹرکچر کا ڈیزائن بلجیم کے عظیم معمار مونسیرجیپر نے دیا تھا۔

 یہ عمارت 164 کمروں اور 2.5 لاکھ مربع فیٹ پر محیط ہے۔ حیدرآبادی نظام کے تعمیر کردہ عمارتوں میں سے آرٹس کالج کی خوبصورت عمارت آخری عمارت ہے۔ آرٹس کالج‘ ہندوستان کی تیسری عمارت ہوگی جسے ٹریڈ مارک کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا اس سے قبل تاج محل ہوٹل اور بمبئی اسٹاک اکسچینج کی عمارتوں کو ٹریڈ مارک کے طور پر رجسٹر کیا جاچکا ہے۔

 سہا نے امید ظاہر کی کہ عثمانیہ یونیورسٹی کی آرٹس کالج عمارت ایک برانڈ بن جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اور کئی خوبصورت عمارتوں جیسے ٹی ہب‘ ٹی ورکس اور تلنگانہ سکریٹریٹ کو بھی ٹریڈ مارک کے طور پر رجسٹر کرایا جاسکتا ہے۔