اضلاع کے مقابلے شہر میں ووٹنگ کا تناسب کم رہا
تلنگانہ کے اضلاع کے بہ نسبت شہر حیدرآباد کے اسمبلی حلقہ جات کاروان‘ جوبلی ہلز خیریت آباد نامپلی‘ ملک پیٹ یاقوت پورہ و دیگر حلقہ جات میں رائے دہی انتہائی کم ہوئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع کے بہ نسبت شہر حیدرآباد کے اسمبلی حلقہ جات کاروان‘ جوبلی ہلز خیریت آباد نامپلی‘ ملک پیٹ یاقوت پورہ و دیگر حلقہ جات میں رائے دہی انتہائی کم ہوئی۔
صبح 7 تا 9 بجے اسمبلی حلقہ کاروان میں 15.15 فیصد اور اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز 5.01 فیصد اور اسمبلی حلقہ خیریت آباد 6.5 فیصد اور اسمبلی حلقہ نامپلی میں 0.4 فیصد رائے دہی ہوئی۔
3 بجے کے بعد رائے دہندوں بالخصوص خواتین رائے دہندوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا۔ اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز میں واقع اپیکس ہائی اسکول سمتا کالونی میں خواتین رائے دہندوں کی تعداد زیادہ دکھائی دی۔
اسمبلی حلقہ نامپلی میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول فرسٹ لانسر میں خواتین کی تعداد کم تھی‘ مردوں کی تعداد زیادہ تھی۔ اسمبلی حلقہ کاروان میں خواتین نے جوش وخروش سے رائے دہی میں حصہ لیا۔
تعلیم اسلام ہائی اسکول حکیم پیٹ میں خواتین اور مرد رائے دہندوں کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔ اس طرح اسمبلی حلقہ خیریت آباد کے پنشن پے منٹ آفس بنجارہ ہلز میں خواتین اور مرد رائے دہندوں نے جوش وخروش سے حصہ لیا۔
میئر جی ایچ ایم سی وجئے لکشمی جو بنجارہ ہلز کی کارپوریٹر ہے نے پنشن پے منٹ آفس کا دورہ کرکے پارٹی کے کارکنوں سے ملاقات کی اور حالات کا جائزہ لیا۔