کرناٹک

کرناٹک: بی جے پی ایم ایل اے کا بیوروکریٹ بیٹا 40 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

پرشانت کمار کے والد مادل ویروپکشپا، داونگیرے ضلع کے حلقہ چنناگیری کے ایم ایل اے اور کے ایس ڈی ایل کے چیئرمین ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کے ایس ڈی ایل کے دفتر سے نقد رقم کے کم از کم تین تھیلے ملے ہیں۔

بنگلورو: کرناٹک کے لوک آیوکت عہدیداروں نے آج بی جے پی ایم ایل اے مادل ویروپکشپا کے بیٹے کو 40 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
ایس آئی رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

لوک آیوکت کے ذرائع نے بتایا کہ بنگلور واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف اکاؤنٹس آفیسر پرشانت کمار کو ریاستی ملکیت والی کرناٹک سوپس اینڈ ڈٹرجنٹس لمیٹڈ (کے ایس ڈی ایل) کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ یہ کمپنی مشہور میسور صندل صابن بناتی ہے۔

پرشانت کمار کے والد مادل ویروپکشپا، داونگیرے ضلع کے حلقہ چنناگیری کے ایم ایل اے اور کے ایس ڈی ایل کے چیئرمین ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کے ایس ڈی ایل کے دفتر سے نقد رقم کے کم از کم تین تھیلے ملے ہیں۔

پرشانت کمار 2008 بیچ کے کرناٹک ایڈمنسٹریٹو سروسز آفیسر ہیں۔ وہ صابن اور دیگر ڈٹرجنٹس کی تیاری کے لئے درکار خام مال کی خریدی کے سلسلہ میں ایک ٹھیکیدار سے رشوت لیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔

پرشانت کمار نے مبینہ طور پر ٹھیکیدار سے 81 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ ٹھیکیدار نے ایک ہفتہ قبل لوک آیوکت سے رجوع کیا جس کے بعد ایک جال بچھا کر پرشانت کمار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

یہ رقم خام مال کی خریدی کے لئے کے ایس ڈی ایل کے چیئر مین ویرو پکشپا کے لئے حاصل کی گئی تھی۔

ایک سینئر لوک آیوکت افسر نے بتایا کہ جال آج شام 6.45 بجے بچھایا گیا۔ کے ایس ڈی ایل کے چیئرمین اور ملزم جنہوں نے رقم وصول کی، باپ اور بیٹا ہیں۔

a3w
a3w