تلنگانہ

پولیو سےمتاثرہ بیٹے کو ماں نے گود میں اُٹھاکر ایس ایس سی کے امتحانی مرکز پہنچایا (ویڈیو)

چرن کے دسویں جماعت کے امتحان کے پیش نظراس کی ماں آٹو کے ذریعہ اس کو امتحانی مرکز لے آئی جہاں سے اس کو گود میں اٹھا کراس نے امتحانی مرکز میں اس کیلئے الاٹ نشست پر اس کو پہنچایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل میں ایک ماں نے اپنے معذور اور پولیو سے متاثربیٹے کو گود میں اٹھا کر دسویں جماعت کے امتحانی مرکزکے اندر پہنچایا۔ضلع کے سارنگاپورمنڈل کے چنچولی بی علاقہ سے تعلق رکھنے والاچرن پولیو سے متاثر ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

اس کے ہاتھ بھی مناسب طورپر کام نہیں کرتے تاہم اس کے باوجود تعلیم حاصل کرنے کی وہ خواہش رکھتا ہے۔15ماہ پہلے اس کے باپ کی موت ہوگئی۔تب ہی سے اس کی ماں پدما بیڑی بنانے کا کام کرتے ہوئے اپنے مائیکے میں مقیم ہے۔

قبل ازیں چرن کو اس کا دادا اسکول چھوڑتاتھاتاہم اب وہ عمر کی زیادتی کی وجہ سے ایسا کرنے سے مجبور ہے۔چرن کے دسویں جماعت کے امتحان کے پیش نظراس کی ماں آٹو کے ذریعہ اس کو امتحانی مرکز لے آئی جہاں سے اس کو گود میں اٹھا کراس نے امتحانی مرکز میں اس کیلئے الاٹ نشست پر اس کو پہنچایا۔اس نے بتایا کہ معذوروں کو الاٹ کردہ اسکرائب کی مدد سے اس کے بیٹے نے امتحان تحریر کیا۔

a3w
a3w