حیدرآباد

بی آرایس کے د یکشادیوس پر الیکشن کمیشن کے اسکواڈ کااعتراض

پارٹی نے جاریہ سال بھی اس دن کے اہتمام کا اعلان کیا ہے۔اس دن کو منانے کیلئے پارٹی کے کارگذارصدرو وزیرآئی ٹی تارک راما راو جو وزیراعلی کے فرزند ہیں،تلنگانہ بھون پہنچے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منائے گئے دیکشا دیوس پر مرکزی الیکشن کمیشن کے اسکواڈ نے شدید اعتراض کیا ہے۔اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کے گذشتہ روز اختتام کے بعد یہ تقریب منعقد کرنے پر انتخابی ادارہ نے اعتراض کیا تاہم حکمران جماعت نے کہا کہ یہ دیکشادیوس انتخابی پروگرام نہیں ہے جس کے بعد خون کاعطیہ دینے کی اجازت دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
کامیابی اور شکست بی آر ایس کے لئے نئی بات نہیں: کے سی آر
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

وزیرتارک راما راو نے خون کاعطیہ دیا۔حیدرآبادمیں واقع برسراقتدار جماعت کے صدردفتر میں دیکشادیوس کے پیش نظرپولیس کی بھاری تعداد دیکھی گئی۔

 یہ دیوس، تلنگانہ کوریاست کا درجہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر دباو ڈالنے کیلئے اُس وقت کی تلنگانہ راشٹراسمیتی(موجودہ بھارت راشتراسمیتی) کے سربراہ کے چندرشیکھرراو ن کی جانب سے14سال پہلے29نومبرکو مرن برت کی یاد میں کیاجاتا ہے۔

ہر سال بی آرایس اس دن کو مناتی ہے۔پارٹی نے جاریہ سال بھی اس دن کے اہتمام کا اعلان کیا ہے۔اس دن کو منانے کیلئے پارٹی کے کارگذارصدرو وزیرآئی ٹی تارک راما راو جو وزیراعلی کے فرزند ہیں،تلنگانہ بھون پہنچے۔

a3w
a3w