حیدرآباد

پیشروحکومت نے ہر محکمہ کیلئے قرض حاصل کیاتھا:ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا

بھٹی وکرامارکا نے کہاکہ پیشروحکومت نے ہر محکمہ کے لئے قرض حاصل کیاتھا۔ بھدرادری تھرمل پاور اسٹیشن اور یادادری تھرمل پاوراسٹیشن کی تعمیر کے ذریعہ بھاری قرض حاصل کرتے ہوئے ریاست کو خطرناک صورتحال سے دوچار کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا نے الزام لگایا ہے کہ بی آرایس کی پیشرو حکومت نے بجلی کی خریداری کیلئے بھاری قرض لیا تھا۔موجودہ طورپر بجلی کی خریداری پر 59,580کروڑروپئے کے بقایہ جات ہوگئے ہیں۔بجلی کا محکمہ قرض میں مبتلا ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد

انہوں نے بھدرچلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پیشروحکومت نے ہر محکمہ کے لئے قرض حاصل کیاتھا۔ بھدرادری تھرمل پاور اسٹیشن اور یادادری تھرمل پاوراسٹیشن کی تعمیر کے ذریعہ بھاری قرض حاصل کرتے ہوئے ریاست کو خطرناک صورتحال سے دوچار کردیا۔

 اسی لئے موجودہ حکومت نے وائٹ پیپر اسمبلی میں جاری کرتے ہوئے عوام کو حقائق سے واقف کروانے کے اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر محکمہ کی صورتحال کا جائزہ لیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم صرف حیدرآباد تک محدود نہیں ہیں۔ہم فیلڈ کی سطح پر پراجکٹس کا بھی معائنہ کررہے ہیں اور صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں۔