قومی

وزیراعظم نے کچھ بھی نیا نہیں کہا: پرینکا گاندھی

کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے پیر کے دن زور دے کر کہا کہ لوک سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا کی صورتِ حال پر اپنے بیان میں کچھ بھی نیا نہیں کہا ہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے پیر کے دن زور دے کر کہا کہ لوک سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا کی صورتِ حال پر اپنے بیان میں کچھ بھی نیا نہیں کہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں سبھی کی جانب سے بحث ہونی چاہئے۔

وزیراعظم کے ریمارکس کے بارے میں پوچھنے پر پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤز کامپلکس میں میڈیا سے کہا کہ وزیراعظم نے مغربی ایشیا کی صورتِ حال کی جانکاری دی‘ کچھ بھی نیا نہیں کہا۔

ہم نے بحث کی نوٹس دی ہے جو ہونی چاہئے۔ تاکہ ہم جواب دے سکیں اور سبھی لوگ اپنی رائے رکھ سکیں۔ پارلیمنٹ میں بحث ہوجائے تو اچھا ہوگا۔