مذہب

عازمین حج کو منیٰ کی خیمہ بستی پہنچانے کا عمل شروع

سعودی عرب میں 10 لاکھ 50 ہزار بیرون ملکوں سے آئے عازمین حج کو منیٰ کی خیمہ بستی پہنچانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ عازمین کی روانگی کا عمل اتوار کی رات سے شروع ہوکر 14 گھنٹے جاری رہے گا۔

ریاض: سعودی عرب میں 10 لاکھ 50 ہزار بیرون ملکوں سے آئے عازمین حج کو منیٰ کی خیمہ بستی پہنچانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ عازمین کی روانگی کا عمل اتوار کی رات سے شروع ہوکر 14 گھنٹے جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
مکہ مکرمہ میں قاری محمد عبدالرحمن کی اہم ملاقات

العربیہ کے مطابق اتوار کے روز 25 جون کو اور سعودی عرب میں 8 ویں ذو الج کی شام آٹھ بجے سے عازمین کی روانگی شروع ہوئی اور پیر کی صبح دس بجے تک جاری رہے گی۔

خصوصی انتظامات کے تحت مخصوص وقت کے دوران اور ہر بس کے لیے متعین راستوں کے ذریعہ عازمین کو منیٰ پہنچایا جارہا ہے۔

اس آپریشن کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عازمین کا یہ گروپ بیرون ملک سے آنے والوں کے 60 فیصد پر مشتمل ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے ذیلی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد قرنی نے بتایا کہ کہ عازمین حج کو منتقل کرنے کا عمل پیر کی دوپہر تک جاری رہے گا۔

اندرون ملک سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین طواف قدوم کرنے کے بعد منیٰ میں اپنی رہائش گاہوں تک پہنچیں گے۔ بیرون ملک سے آنے والے باقی 40 فیصد عازمین براہ راست میدان عرفات جائیں گے۔

ان میں ایک لاکھ 80 ہزار انڈونیشیائی عازمین حج بھی شامل ہے۔ اسی طرح 7 لاکھ وہ عازمین بھی شامل ہیں جو مکہ مکرمہ سے براہ راست منگل کو عرفات پہنچیں گے۔