تلنگانہ

اولیاءاللہ کے آستانوں پر حاضری کا مقصد دلوں کی اصلاح،مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد کا شہنشاہ ولایتؒ محبوب نگر میں خطاب

مفکر اسلام نے سلسلہء خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ اس کے برخلاف آپ لوگ اللہ والوں کے آستانوں پر جائینگے تو آپ کو پتہ چلے گاکہ آخر یہ اللہ کے محبوب کیوں بنے ہیں کیسا بنے ہیں کیا دنیاوی چاہت و محبت کی وجہہ سے بنے ہیں کیا کوئ اور طریقہ ہے

محبوب نگر:اولیاءاللہ روئے زمین پر ہرجگہ موجود رہتے ہیں اللہ جل مجدہ کی جانب سے بندگان خدا کی رہنمائ و رہبری کے لئے بھیجے جاتے ہیں،مٹی پتھر،ساری دنیامیں شجر و حجر ہرجگہ موجود رہنے کے باوجود بھی ہم مسلمان پتھروں کے قریب نہیں جاتے کیونکہ اس لئے نہیں جاتے کہ وہ مخلوق نہیں ہےلیکن اللہ جل مجدہ کے پاس وہ مقام ومرتبہ نہیں ہے جومقام اولیاء اللہ کا یے وہ کسی بھی پتھروں یا دیگر چیزوں کا نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
محبوب نگر: سرکار دوعالمؐ کی اہانت کے خلاف کل جماعتی ملاقات
جمعیتہ علماء ضلع سدی پیٹ کے زیر اہتمام چوتھا عظیم الشان جلسہ سیرت النبی ﷺو تقسیمِ انعامات کا کامیاب انعقاد
ایمپیریل ہائ اسکول نظام آباد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات
مُسلمانانِ عالم میں پیدا شدہ خرابیوں کا سدباب باب ناگزیر،محمد سیف اللہ قادری شیخ الجامعہ کا محبوب نگر میں خطاب
اقلیتی بے روزگار خواتین سے  سہ ماہی مفت  بیوٹیشن کورسں کیلئے درخواستیں مطلوب، جی شنکرا  چاری کا بیان

اسی طرح ہر انسان انسان ہے مگر کچھ انسان مسلمان ہیں تو کچھ دیگر اقوام کے لوگ ہیں اُسی طرح کئی لوگ غیر مسلم بھی ہیں لیکن جو انسان اللہ سبحانہ تعالٰی کے محبوبین کہلاتے ہیں اُنہیں سے جواللہ کے ولی کہلاتے ہیں انہیں سے محبت و عقیدت رکھی جاتی ہے اور انہیں کے آستانوں پر حاضری دی جاتی ہے کیونکہ ان کے پاس جانے سے اللہ کی محبت میں اضافہ پیدا ہوتا ہے۔

دوسری جگہ جانے سے دنیا کی محبت پیدا ہوتی ہے یہی  اللہ والوں کے پاس جانے سے یہ ہم کو اللہ تعالی تک پہنچا دیتے ہیں اور دراصل یہی محبت اللہ تعالی تک پہنچنے کا ذریعہ بن جاتا ہے،کوئ دنیاوی محبت میں مگن جیسے تاج محل دیکھ لیا اور دیگر دنیاوی جگہ جارہے ہیں وہاں کیا ہوگا دنیا کی محبت کا حصول ہوتا ہے بادشاہ وقت کو دیکھو بادشاہ نے اپنی بیوی کی محبت میں اتنا شاندار محل،تاج محل بنوایا ہے وہ فلاں ہوا یہ فلاں ہوا یہ سب ہے تو اس سے دین کو کیا فائدہ ہوگا ۔

اس سے  مسلمانوں کو کیا  فائدہ حاصل ہوگا اس امر کا انکشاف امیر جامعہ جامعہ نظامیہ مفکر اسلام زین الفقہاء حضرت علامہ مفتی الحاج محمد خلیل احمد صاحب قبلہ قادری نقشبندی رکن تأسیسی کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کل مؤرخہ28/ڈسمبر بروز ہفتہ قبل نماز عصر احاطہء بارگاہ شہنشاہِ وِلایت قُطبِ محبوب نگر حضرت سید شاہ محمد عبدالقادر بابا قادری مجذوبؒ کے86ویں سالانہ سہ روزہ عرس شریف تقاریب کےآغازخدمت غسل شریف سے قبل ہی خطاب کرتے ہوئے کیا-

1161 ویں ہفتہ واری میلاد شریف کے موقع پر مفکر اسلام کی ساٹھ سالہ دینی و ملی خدمات پر تہنیت پیش کرتے ہوئے سپاس نامہ اور ایوارڈ بھی پیش کیا گیا اسی طرح ضیائے ملت حضرت علامہ حافظ الحاج مفتی سید شاہ ضیاءالدین نقشبندی صدر مفتی دارالافتاء جامعہ نظامیہ کی تیس سالہ خدمات پر تہنیت پیش کرتے ہوئے  ایوارڈ اور سپاس نامہ الحاج محمد عبدالضمیر طاہری قادری سجادہ نشین و متولی بارگاہ شہنشاہ ولایت حضرت سید شاہ محمد عبدالقادر بابا قادری مجذوب رحمہ اللہ نےعطا کیا-

جانشین مفکر اسلام حضرت مولانا محمد نثار احمد قادری کو بھی تہنیت پیش کرتے ہوئے ایوارڈ اور سپاس نامہ سے سرفرزایاں کی گئی -جلسہء تہنیت کا آغاز جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین و نامور سینیئر صحافی اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ نے قراءت کلام پاک اور نعت شریف پیش کیا-

مفکر اسلام نے سلسلہء خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ اس کے برخلاف آپ لوگ اللہ والوں کے آستانوں پر جائینگے تو آپ کو پتہ چلے گاکہ آخر یہ اللہ کے محبوب کیوں بنے ہیں کیسا بنے ہیں کیا دنیاوی چاہت و محبت کی وجہہ سے بنے ہیں کیا کوئ اور طریقہ ہے،ہر شخص جانتا ہیکہ یہ اللہ والے دنیا کو ٹھکراکر اللہ کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

 دنیاکی محبت کو اپنے دلوں سے نکالکر اللہ تعالٰی کی محبت اپنے دلوں میں جانگزیں کرلیتے ہیں اللہ والوں کا طریقہء کار عوام الناس کو راہ سلوک طئے کرواتے ہوئے پابند نماز پنجگانہ باجماعت کرنا اور سلوک و ذکر واذکار کروانا ہے تو ہر وہ شخص یہ جانتا ہیکہ اولیاء اللہ نے دنیا کی محبت کو دلوں سے نکال کر اللہ سبحانہ تعالٰی کی محبتوں کو ہمارے قلوب میں مؤجزن کرچکے ہیں اللہ تعالی کی محبتوں کو اپنے دلوں میں بساچکے ہیں اسی وجہہ سے اللہ تعالی بھی انہیں چاہتاہے اور بندگان خدا بھی اولیاء اللہ سے محبتیں کرتے ہیں۔

 اور حدیث شریف میں بھی آیا ہیکہ اللہ سبحانہ تعالٰی جب کسی بندے کو اپنا دوست بناتا ہے تو حضرت سیدنا جبرئیل امین علیہ السلام کو طلب کرکے فرماتا ہیکہ میں فلاں بندہ سے محبت کرتا ہوں لہذا تم بھی محبت کرو اور سارے فرشتوں کو بھی میرے محبوب بندے سے محبت کرنے کی ہدایت وتأکید کرو،ساری کائنات میں اعلان کردو کہ روئے زمین پر رہنے والے بندوں، چرند،پرند کو بھی پابندِ محبت کردو انکی محبت کی علامت یہ ہیکہ چرند پرند جنات ودیگر مخلوقات بھی اول…