مشرق وسطیٰ

مسجد نبویؐ میں ہلال احمر نے ایک زائر کی زندگی بچالی

ہلال احمر کے رضاروں نے مریض کو فوری طبی امداد فراہم کی اور کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی گئی اور بجلی کے جھٹکے لگائے گئے۔ دل کی دھڑکن بحال ہونے کے بعد انہیں علاج کے لیے باب جبریل مرکز صحت پہنچایا گیا۔

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں ہلال احمر نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں فوری امداد فراہم کرکے ایک زائر کی قیمتی زندگی بچالی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مدینہ منورہ) میں سعودی ہلال احمر کی رضا کار ٹیموں نے بروقت طبی امداد فراہم کرکے ایک شخص کی زندگی کو بچالیا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں

اتھارٹی کے برانچ ڈائریکٹر احمد بن علی الزہرانی کے مطابق ’صبح 11 بج کر 26 منٹ پر کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو نماز جمعہ سے قبل ایک کال موصول ہوئی‘ جس میں اطلاع دی گئی ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا ہے، جس کے باعث وہ بیہوش ہوگیا ہے۔

ہلال احمر کے رضاروں نے مریض کو فوری طبی امداد فراہم کی اور کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی گئی اور بجلی کے جھٹکے لگائے گئے۔ دل کی دھڑکن بحال ہونے کے بعد انہیں علاج کے لیے باب جبریل مرکز صحت پہنچایا گیا۔

یاد رہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مسجد الحرام میں دل کے امراض میں مبتلا افراد کو ہنگامی طبی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کارڈیک الیکٹرک شاک ڈیوائس نصب کیے گئے ہیں۔جس کے باعث اب متعدد مریضوں کی قیمتی زندگیاں بچائی جاچکی ہیں۔