حیدرآباد

کویتا کی ایم ایل سی رکنیت برخاست کرنے گورنر سے بی جے وائی ایم کا مطالبہ

بی جے پی یووا مورچہ نے کہاکہ کے سی آر خاندان کو ایک ایک پیسہ کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے، عوام ٹی آر ایس سے بیزار ہوچکے ہیں اور بی جے پی کا اقتدار پر آنا طئے ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کی نوجوانوں کی تنظیم بھارتیہ جنتا یووا مورچہ نے گورنر سے رکن کونسل کویتا کی رکنیت برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔ صدر تنظیم ایس راج شیکھر ریڈی نے کہا کہ کے سی آر حکومت،بے قاعدگیوں میں ی ڈوبی ہوئی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی بدعنوانیوں میں ملوث پایا جائے گا اُس کو پارٹی سے برطرف کردیا جائے گا۔

 اب کویتا کا نام دہلی شراب پالیسی اسکام میں سامنے آیا ہے۔ اس لئے کویتا کو کونسل سے معطل کردیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کے دن پورے ہوچکے ہیں، وہ دن دور نہیں ہے جب عوام لٹیرے قائدین کا حساب کتاب کریں گے۔

 کے سی آر خاندان کو ایک ایک پیسہ کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے، عوام ٹی آر ایس سے بیزار ہوچکے ہیں اور بی جے پی کا اقتدار پر آنا طئے ہے۔