حیدرآباد

ریونت ریڈی کے خلاف ’کیاش فارووٹ‘ کیس کو ریاست سے باہر منتقل کرنے کی درخواست مسترد

عدالت عظمی نے ایک عرضی کو سماعت کررہی تھی جس میں اس کیس کو تلنگانہ سے باہر بھوپال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی جسٹس بی آر گاوائی پی کے مشرا اور کے وشوانا تھن پر مشتمل بنچ نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر تلنگانہ کے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز کہا کہ 2015 کے کیاش فار ووٹ کیس، جس میں تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ملزم ہیں، کی نگرانی کیلئے ایک خصوصی پراسیکوٹر کا تقرر کرے گی۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت
سپریم کورٹ نے کولکتہ واقعہ کا لیا از خود نوٹس، جلد ہوگی معاملہ کی سماعت

 عدالت عظمی نے ایک عرضی کو سماعت کررہی تھی جس میں ا س کیس کو تلنگانہ سے باہر بھوپال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی جسٹس بی آر گاوائی پی کے مشرا اور کے وشوانا تھن پر مشتمل بنچ نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر تلنگانہ کے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے۔

 بی آر ایس کے ایم ایل اے جی جگدیش ریڈی اور دیگر تین افراد کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوتے ہوئے سینئر اڈوکیٹ سی آریام سندرم نے اس کیس کو باہر منتقل کرنے کی خواہش کی اور کہا کہ کیونکہ تلنگانہ کے چیف منسٹر، اس کیس کے بارے میں برسر عام تبصرے کررہے ہیں۔

 تاہم بنچ نے اس احساس کا اظہار کیا کہ صرف خدشات کے تحت عدالتی افسران پر عدم اعتماد کا جواز نہیں بن سکتا تاہم بنچ نے کہا کہ عدلیہ پر اعتماد کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی پراسیکیوٹر کے تقرر سے اتفاق کیا ہے سندرم نے عدالت کو بتایا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے پاس داخلہ کا بھی قلمدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ فطری انصاف کا ایک اصول ہے جس میں کوئی بھی شخص اپنے کیس میں جج نہیں بن سکتا۔ 31 مئی 2015 کو ریونت ریڈی اس وقت ٹی ڈی پی میں تھے، کو اے سی بی تلنگانہ نے مبینہ طور پر نامزد ایم ایل اے الیوس اسٹیفنسن کو50لاکھ روپے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا۔

ریونت ریڈی پر الزام ہے کہ انہوں نے کونسل کے الیکشن میں ٹی ڈی پی امیدوار ایم نریندر ریڈی کو ووٹ دینے کیلئے نامزد ایم ایل اے کو50لاکھ روپے کی رشوت دی تھی۔ اے سی بی نے ریونت ریڈی کے بشمول دیگر چند افراد کو گرفتار کیا تھا مگر بعد میں ان تمام کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

a3w
a3w