مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کیلئے5 لاکھ غیر ملکی ورکرس بھرتی کرنے کا معاہدہ

سعودی عرب کی ’آرمکوکمپنی‘ نے 6 ممالک سے افرادی قوت درآمد کرنے کے لیے27 ارب ریال کے معاہدہ کئے ہیں۔مقامی لیبرمارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترکیہ‘انڈونیشیا‘ تھائی لینڈ‘ آذربائیجان‘ تاجکستان اور ازبکستان سے معاہدے کیے گئے ہیں۔ 

ریاض: سعودی عرب کی ’آرمکوکمپنی‘ نے 6 ممالک سے افرادی قوت درآمد کرنے کے لیے27 ارب ریال کے معاہدہ کئے ہیں۔مقامی لیبرمارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترکیہ‘انڈونیشیا‘ تھائی لینڈ‘ آذربائیجان‘ تاجکستان اور ازبکستان سے معاہدے کیے گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں
جدہ میں سرید ھربابو کا آرامکو اور الشریف گروپ سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی وزیرتجارت اور قائمقام وزیراطلاعات ماجد القصبی اور وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے حال ہی میں ان ممالک کا دورہ کیا تھا جس کے بعد افرادی قوت کی درآمد کے لیے معاہدے کیے گئے۔ 

افرادی قوت کی درآمد کے لیے کیے جانے والے معاہدوں کے مطابق تھائی لینڈ اور انڈونیشیا سے 2030 تک محتلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے چار لاکھ افراد کو مملکت لایا جائے گا۔ معاہدوں کے مطابق ترکیہ، ازبکستان، تاجکستان اورآذربائیجان سے آئندہ 7 برسوں کے دوران مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ کارکنوں کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے۔

 واضح رہے افرادی قوت کی درآمد کے لیے کیے جانے والے معاہدوں کا مقصد مملکت کی لیبرمارکیٹ کو بہتر افرادی قوت فراہم کرنا ہے جن میں گھریلو ملازمین کے علاوہ مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے کارکن شامل ہیں۔

خیال رہے کورونا کی وبا کے بعد مملکت کی لیبرمارکیٹ میں افرادی قوت کی طلب میں اس وقت غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ افرادی قوت کی مانگ میں اضافے کی اہم وجہ مملکت کے وڑن 2030 کے مقررہ اہداف کا حصول ہے جس کے تحت سعودی عرب میں مثالی ترقیاتی وتعمیری منصوبوں کا اعلان کیا گیا تھا۔