تلنگانہ

کوئلہ کی کان کی چھت گرپڑی۔تین مزدورزخمی

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب زیر زمین کوئلے کی کان کی چھت دوسری شفٹ کے دوران گر گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے راماگنڈم میں سنگارینی کالریزکمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل)کے راماگنڈم-1 علاقہ میں کوئلے کی کان میں پیش آئے حادثہ میں تین مزدور زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب زیر زمین کوئلے کی کان کی چھت دوسری شفٹ کے دوران گر گئی۔

کوئلہ گرنے سے مزدور سمپت کمار، شنکر اور نوئل راج زخمی ہوگئے۔

دیگر کارکنوں نے کوئلہ ہٹا کر انہیں بچایا اور سنگارینی ایریا اسپتال گوداوری کھنی منتقل کیا۔