امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں محمد رضوان کی سڑک پر اذاں اور نماز کی ادائیگی کا ویڈیو وائرل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے قومی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان جو ان دنوں ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کے سلسلے میں امریکہ میں قیام پذیر ہیں۔

واشنگٹن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان امریکہ میں دین اسلام کے سفیر بن گئے ان کی اذان دینے اور سڑک کنارے نماز پڑھنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی

جیو نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے قومی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان جو ان دنوں ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کے سلسلے میں امریکہ میں قیام پذیر ہیں۔

اسٹار وکٹ کیپر بلے باز اپنے قیام کے دوران امریکہ میں اسلام کے سفیر بن گئے ہیں۔محمد رضوان جنہوں نے گزشتہ دنوں ہارورڈ میں اپنی ٹیچر کو قرآن پاک کا تحفہ پیش کیا تھا اب سوشل میڈیا پر ان کے اذان دینے اور سڑک کنارے نماز پڑھنے کا چرچا ہے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1665633948251172867

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں ایک میں وہ اذان دیتے سنائی اور دکھائی دیتے ہیں جب کہ دوسری ویڈیو میں وہ دوران سفر نماز کا وقت ہونے پر کار روک کر سڑک کنارے نماز کا فریضہ ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔

امریکہ میں قیام کے دوران دین اسلام کا سفیر بننے اور فرائض کی ادائیگی سمیت تبلیغ دین کرنے پر ان کے پرستاروں سمیت صارفین کی بڑی تعداد محمد رضوان کی گرویدہ ہوگئی ہے۔

ان کی اذان دینے اور سڑک کنارے نماز کی ادائیگی کی ویڈیو کو صارفین کی بڑی تعداد دیکھ کر ان کے دینی جذبے کو سراہ رہی اور نوجوانوں کے لیے مشعل راہ قرار دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کی اپنی انگریز استانی کو قرآن پاک کا تحفہ بھی دیا تھا۔