شمالی بھارت

آر ایس ایس سربراہ نے شہید عبدالحمید کے مجسمے پر گلپوشی کر انہیں سلام عقیدت پیش کیا

اختلافات کے باوجوود ہندوستان نے ہزاروں سال سے ایک ملک و قوم کے طور پر کام کیا ہے اور یہ اتحاد پاکستان یا چین کی طرف سے جب بھی حملوں کا سامنا ہو کھل کر سامنے آجاتاہے۔

غازی پور (یوپی): اختلافات کے باوجوود ہندوستان نے ہزاروں سال سے ایک ملک و قوم کے طور پر کام کیا ہے اور یہ اتحاد پاکستان یا چین کی طرف سے جب بھی حملوں کا سامنا ہو کھل کر سامنے آجاتاہے۔

متعلقہ خبریں
مسلمانوں کی جان، املاک، عبادت گاہوں اور تجارت پر جان لیوا خطرات منڈلارہے ہیں۔ مفکرین کی رائے
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت
متنازعہ فلم رضا کار کی جاریہ ماہ ریلیز متوقع
انڈیا اتحاد اگر بہن مایاوتی کو وزیر ِاعظم کا چہرہ بناکر پیش کرے تو یقینی طور پر زعفرانی پارٹی کا صفایہ ہوجائے گا

آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت نے جنگ کے ہیرو عبدالحمید پر ایک کتاب کی رسم اجراء کے موقع پر یہ بات کہی۔ تقریب کااہتمام ویر عبدالحمید کی جنم بھومی موضع دھاماپور (غازی پور) میں کیاگیاتھا۔

ویر عبدالحمید کو 1965 کی ہند۔ پاک جنگ میں بہادری کے لیے بعدازمرگ پرم ویر چکر ایوارڈ دیاجاچکاہے۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہاکہ بیرونی حملے کی صورت میں ملک میں ہر طرف پیار ہی پیار دکھائی دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کثرت میں وحدت چین اور پاکستان کے حملوں کے وقت واضح دکھائی دیتی ہے۔

کتاب’میرا پاپا پرم ویر‘کے اجراء کے موقع پر عبدالحمید کا بیٹا زین الحسن موجود تھا۔ موہن بھاگوت وارانسی سے سفر کرکے غازی پور آئے تھے۔

یواین آئی کے بموجب راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)سربراہ موہن بھاگوت نے پیر کو یہاں پرم ویر چکر اعزاز سے نوازے گئے شہید ویر عبدالحمید کی زندگی پر مبنی کتاب کا اجراء کیا۔ڈاکٹر بھاگوت نے ویر عبدالحمید کے گاؤں دھاموپور پہنچے جہاں انہوں نے مصنف ڈاکٹر رام چندرن نواسن کے ویر عبد الحمید کی زندگی سے وابستہ بات چیت پر مبنی کتاب کا اجراء کیا۔

یہ پروگرام ویر عبدالحمید کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سنگھ سربراہ نے شہید حمید اور ان کی بیوی رسولن بیوی کے مجسمے پر گلپوشی کر انہیں سلام کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہیدوں کو یادو اور ان کی تقلید سے عظیم ہندوستان کی تعمیر ہوتا ہے اور اچھے ہندوستانی ہونے کا فخر حاصل ہوتا ہے۔

اپنی سرزمین و قدیم تہذیب کے لئے خون پسینہ بہانے والوں کا احترام کرنا چاہئے اور انہیں اپنا رہنما سمجھنا چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ ویر عبدالحمید کو بھارت اور پاکستان کے جنگ کے دوران ان کی جانبازی اور بہادری کے لئے بہادری کے سب سے بڑے اعزاز پرم ویر چکر سے نوازہ گیا ہے۔

a3w
a3w